
وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری ’گارلک‘ کے اُردو ترجمے میں گڑ بڑا گئے۔
گزشتہ روز کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ’گارلک‘ کا پہلے درست ترجمہ کرکے لہسن کہہ دیا اور پھر اُنہوں نے اپنے درست ترجمے کو غلط کہہ کر معذرت کرلی۔
فواد چوہدری نے معذرت کرتے ہوئے کہاکہ ’گارلک‘ کو اُردو زبان میں ادرک کہتے ہیں اور ادرک سستی ہوگئی ہے۔
دوسری جانب فواد چوہدری نے مہنگائی کا ذمے دار وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت بروقت فیصلے نہیں کرتی جس کے باعث عوام بحران کا شکار ہوجاتی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اگلے پندرہ روز میں چینی کی قیمت کم ہوکر 85 روپے فی کلو تک آجائے گی جبکہ کراچی میں چینی اس وقت 107 روپے کلو میں مل رہی ہے۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ تیل، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہے تاہم ٹماٹر پیاز اور ادرک کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔
انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو مہنگائی کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم 700 ملین کی گندم امپورٹ کررہے تھے تو سندھ حکومت نے کہا کہ اُن کی گندم چوری ہوگئی ہے۔
Comments are closed.