وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے دنیا بھر میں آج عید منانے والوں کو مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ ’عالم اسلام کو بڑی عید کی خوشیاں مبارک ہوں‘
وزیراطلاعات نے کہا کہ خدا ہمارے تہواروں کو سلامت رکھے اور برکت اور خوشی کا باعث اور امن کا ضامن بنائے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب، یو اے ای سمیت خلیجی ملکوں میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔
مکہ مکرمہ، مسجد الحرام میں نماز عید الاضحیٰ ادا کرنے کے بعد مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کر رہے ہیں۔
Comments are closed.