بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فواد چوہدری کی شاعرانہ تنقید، حنا پرویز بٹ نے ماضی یاد دلادیا

رکن پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ نون کی رہنما حنا پرویز بٹ نے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے شاعرانہ بیان پر انہیں ماضی یاد دلا دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی ناکامی پر شاعرانہ تبصرہ کیا تھا۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی ناکامی پر شاکر شجاع آبادی کا شعر لکھا تھا۔

اس ٹوئٹ کے جواب میں حنا پرویز بٹ نے شیخ رشید اور فواد چوہدری کی پریشانی کے عالم میں بیٹھے تصویر شیئر کی، اور وہی شعر مکمل تحریر کیا جو فواد چوہدری نے لکھا تھا۔

انہوں نے شاکر شجاع آبادی کے اشعار لکھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.