بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزارت سائنس نے کم بجلی خرچ کرنے والے پنکھوں کا ایس آر او جاری کردیا

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے کم بجلی خرچ کرنے والے پنکھوں کا ایس آر او جاری کردیا ہے۔

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق جاری کردہ ایس آر او جون 2022 سے نافذ العمل ہوگا۔

بیان کے مطابق آئندہ سیزن میں صرف وزارت سائنس کے منظور شدہ پنکھے ہی فروخت ہوسکیں گے۔

وزارت سائنس کے مطابق ملک میں اس وقت 10 کروڑ پنکھے زیر استعمال ہیں، ناقص میٹریل کے استعمال کے باعث پنکھے زیادہ بجلی استعمال کرتے ہیں۔

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق معیاری پنکھوں کے استعمال سے 3400 میگاواٹ بجلی بچائی جاسکتی ہے، کم بجلی خرچ کرنےوالے پنکھوں سے بجلی کے بل میں بھی کمی آئے گی۔

وزارت سائنس کے مطابق بچت ہونے والی بجلی کو انڈسٹری اور دیگر شعبوں میں استعمال کیا جاسکے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.