بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں ایک تولہ سونا 850 روپے سستا ہوگیا

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 850 روپے کم ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 850 روپے کمی کے بعد میں ایک تولہ سونے کا بھاو ایک لاکھ 24 ہزار 750 روپے ہوگیا ہے۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار بندش پر ڈالر کا بھاؤ 176 روپے 7 پیسے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کے دام 729 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 6 ہزار 953 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کے دام ایک ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 821 ڈالر فی اونس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.