جمعہ22؍ربیع الثانی 1444ھ 18؍نومبر 2022ء

فواد چوہدری پھرجھوٹے ثابت، ذلفی بخاری سے بھی غلطی ہوگئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری پھر جھوٹے ثابت ہوگئے اور ذلفی بخاری سے بھی غلطی ہوگئی۔

سولہ نومبر کو دونوں نے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب سے ملی گھڑی پہلے پاکستانی ڈیلر کو بیچی گئی، پھر اس ڈیلر نے دبئی میں گھڑی فروخت کردی۔

جیو نیوز پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں‘ اہم حقائق سامنے لے آیا۔

ذلفی بخاری نے ایک قدم آگے بڑھ کر گھڑی کی قیمت بھی بتائی، ڈھائی لاکھ ڈالر میں دبئی میں بیچنے کا دعویٰ کیا، لیکن دبئی کے ڈیلر نے دونوں کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

ڈیلر نے کہا کہ نہ ہم نے کسی سے گھڑی خریدی، نہ کسی کو بیچی، گھڑی کی تصویر پروموشن کے لیے لگائی تھی۔

ڈیلر نے ساتھ ہی خبردار بھی کردیا، اور  کہا کہ سیاسی پروپیگنڈے کیلئے ہمارا نام استعمال نہ کیا جائے، ورنہ قانون اپنا راستہ لے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.