سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پچھلے 15 برسوں کے دوران چوتھی بار پارٹی چھوڑ دی ہے۔
2008ء کے بعد وہ پرویز مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ کے رکن بنے، وہ اس دوران پرویز مشرف کے ترجمان بھی رہے۔
مارچ 2012ء میں وہ آل پاکستان مسلم لیگ سے مستعفی ہو کر پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے تھے، انہیں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا معاون خصوصی برائے اطلاعات و سیاسی امور مقرر کیا گیا۔
یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے بعد راجا پرویز اشرف وزیراعظم بنے تو فواد چوہدری کا عہدہ برقرار رکھا گیا۔
پیپلز پارٹی چھوڑ کر وہ کچھ روز کےلیے مسلم لیگ ق کا حصہ بھی بنے لیکن 2013ء کے الیکشن کے بعد بلاول بھٹو کے ترجمان رہے۔
فواد چوہدری نے جون 2016ء میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی، وہ 2018ء میں جہلم سے الیکشن جیت کر وزیر اطلاعات مقرر کیے گئے۔
Comments are closed.