اتوار 7؍ذیقعد 1444ھ28؍مئی 2023ء

ہماری نمائندگی ختم کی جا رہی ہے،حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہماری نمائندگی ختم کی جا رہی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ملک میں مردم شماری جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ابھی بھی ڈیڑھ کروڑ افراد کو نہیں گنا گیا۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ہم نے خود سروے کیا ہے بہت ساری جگہوں پر مردم شماری کا عملہ پہنچا نہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ یہ ہمارے بچوں کے روزگار کا مسئلہ ہے، اگر سب کچھ ٹھیک نہ کیا تو احتجاج کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ لوگ قبضہ کر کے میئر بننا چاہتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.