ہفتہ 6؍ذیقعد 1444ھ27؍مئی 2023ء

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی طلبہ اور شہدا کے بچوں سے ملاقات

یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اسکول کے بچوں سے غیر رسمی ملاقات کی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شہداء کے بچوں سے بھی ملاقات کی۔

جنرل عاصم منیر نے اسکولز اور شہداء کے بچوں کے سر پر دستِ شفقت رکھا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاک فوج شہداء کے بچوں کی وارث ہے، شہداء کی لازوال قربانیوں کی بدولت آپ سے ہمارا رشتہ مثالی اور ہمیشہ قائم رہنے والا ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج ہمیشہ آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.