فواد چوہدری ایک بار پھر جھوٹے ثابت ہوگئے، عمران خان نے خود جیو نیوز کی خبر کی تصدیق کردی۔
اپنے دور حکومت میں صحافیوں پر حملوں کا مذاق اُڑانے والے اور پی ایم ڈی اے اور ایک واٹس ایپ فارورڈ کرنے پر جیل بھیجنے والے پیکا جیسے کالے قوانین لانے والے فواد چوہدری بار بار میڈیا پر حملہ آور ہوتے ہیں اور بار بار جھوٹے ثابت ہوتے ہیں۔
اس بار خود عمران خان نے فواد چوہدری کو جھوٹا ثابت کردیا۔
فواد چوہدری نے اتوار کو کہا تھا کہ رابن رافیل سے عمران خان کی ملاقات تین سال پہلے ہوئی، مگر پیر کے روز کہا کہ ان کی اس بارے میں عمران خان سے بات نہیں ہوئی۔
Comments are closed.