بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیلاب کے باعث بے گھر ہونے والے افراد پر بادل ٹوٹ پڑے

مختلف شہروں میں سیلاب کے باعث بے گھر ہونے والوں پر بادل ٹوٹ پڑے۔

ٹھٹھہ، سجاول اور مکلی میں سڑک پر زندگی بچانے کی تگ و دو میں جتے افراد کے لیے بارش کا نیا اسپیل مشکل امتحان بن گیا ہے۔

سندھ کے مختلف علاقوں میں کھلے آسمان تلے پناہ لینے والوں کے پاس بارش سے بچنے کے لیے نہ سر پر چھت، نہ تن پر کپڑا، نہ خیمے، نہ کمبل اور نہ ہی دری موجود ہے۔

امداد کے منتظر سیلاب متاثرین ٹوٹی پھوٹی چارپائیوں پر پھٹی پرانی پلاسٹک کی شیٹوں میں بچوں کو لپیٹ کر انہیں بارش سے بچانے کی ناکام کوشش کرتے رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.