بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نئے چیف سیکرٹری پنجاب کے لیے ناموں پر غور شروع

وفاق نے نئے چیف سیکرٹری پنجاب کے لیے ناموں پر غور شروع کردیا، چیف سیکرٹری نے وفاق کو لکھے گئے خط میں مزید کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی تھی۔

رپورٹس کے مطابق کامران علی افضل نے صوبے میں سیاسی بنیادوں پر تبادلوں پر اعتراض کیا تھا، انہوں نے میٹنگ میں اپنے تبادلے کا اشارہ دے دیا۔

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے شب و روز کوشاں ہے، ان کے گھروں کی تعمیر کے لیے نقد رقوم دی جائیں گی۔

کامران علی افضل نے کہا کہ وفاق کو اپنے 6 اگست والے لیٹر پر یاد دہانی کروائی ہے، امید ہے جلد جواب آجائے گا۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے بھجوائے گئے تین نام وفاقی حکومت نے مسترد کر دیے تھے، وفاق کا موقف تھا کہ ضمنی الیکشن کی وجہ سے تبادلہ نہیں کرسکتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.