بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملکہ الزبتھ کا تابوت آج ویسٹ منسٹر لے جایا جائے گا

آنجہانی ملکہ الزبتھ کے تابوت کو آج بکنگھم پیلس سے ویسٹ منسٹر ہال لے جایا جائے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ملکہ کے تابوت کا دیدار شام پانج بجے سے کیا جاسکے گا تاہم دیدار کیلئے لوگوں نے ابھی سے قطاریں لگانا شروع کردی ہیں، تابوت کو 4 روز تک یہیں رکھا جائے گا۔

منگل کو ملکہ کے تابوت کو خصوصی طیارے میں ایڈنبرا سے لندن لایا گیا پھر بکنگھم پیلس پہنچا دیا گیا۔

ایڈنبرا کے سینٹ جائلز کیتھڈرل میں اسکاٹش عوام کا ملکہ کو خراج عقیدت پیش کرنے سلسلہ جاری ہے، ملکہ کا تابوت بادشاہ چارلس کی قیادت میں جلوس کی صورت میں سینٹ جائلز کتھیڈرل لایا گیا تھا۔

بکنگھم پیلس کے اطراف ہزاروں افراد ملکہ کے تابوت کو دیکھنے کے لیے جمع ہوئے۔ عوام نے کار پر پھول پھینک کر ملکہ سے محبت کا اظہار کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایڈنبرا ایئرپورٹ پر تابوت کو رائل رجمنٹ آف اسکاٹ لینڈ نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.