لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی عبوری ضمانت مسترد کردی۔
عدالت نے فواد چوہدری، حماد اظہر اور فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد کی ہے۔
پولیس پر تشدد، جلاؤ گھیراؤ اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمہ میں پیش نہ ہونے پر عبوری ضمانت مسترد کی گئی۔
عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر عبوری ضمانت مسترد کی، ملزمان کے خلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
Comments are closed.