ڈپارٹمنٹل اسپورٹس کے فنڈز ختم کرکے ریجنز دینے کے حکومتی احکامات کے خلاف کھلاڑیوں کے احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
پنجاب اسٹیڈیم لاہور کے باہر ہونے والے احتجاج میں کھلاڑیوں کو کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو مالی مسائل کا شکار کرکے گراؤنڈز کو ویران نہ کیا جائے۔
پنجاب اسٹیڈیم لاہور کے باہر ہونے والے احتجاج میں مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
مختلف پلے کارڈز اٹھا ئے کھلاڑیوں نے ڈپارٹمنٹل فنڈز ریجنز کو دینے کے احکامات کے خلاف نعرے بازی کی۔
کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ڈپارٹمنٹ کا فنڈز ختم کرکے ریجنز کو دینے کا فیصلہ غلط ہے، اس سے کھلاڑی مالی مشکلات کا شکار ہوں گے اور نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آئے گا۔
ایتھلیٹس نے مطالبہ کیا کہ فنڈز ختم کرنے حکم نامہ واپس لیا جائے اور ڈپارٹمنٹ اسپورٹس کو برقرار رکھا جائے کیونکہ اس سے ہی وابستہ افراد میڈلز لاتے ہیں۔
Comments are closed.