بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خیبر پختونخوا نیشنل ہاکی لیگ: پہلے دن 3 میچز کے فیصلے ہوگئے

خیبر پختونخوا نیشنل ہاکی لیگ کا آغاز ہوچکا ہے، افتتاحی روز ملاکنڈ ٹائیگرز، کوہاٹ ایگلز اور ٹرائبل لائنز کی ٹیمیں کامیاب رہی۔

خیبر پختونخوا نیشنل ہاکی لیگ کا آغاز صوبے کے مختلف شہروں میں ہوچکا ہے۔

پشاور کے اسپورٹس کمپلیکس میں ہاکی لیگ کا افتتاح اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے کیا۔

ہاکی لیگ میں ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔

لیگ کے پہلے روز ملاکنڈ ٹائیگرز نے بنوں پینتھرز کو 3-0 سے شکست دی، کوہاٹ ایگلز نے ہزارہ وارئیرز کو 6-4 سے مات دی، ایک اور میچ میں ٹرائبل لائنز نے مردان بیئرز کو 4-0 سے زیر کیا۔

ایونٹ میں صوبے بھر سے کھلاڑی شریک ہیں، لیگ کا فائنل 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

محکمہ کھیل خیبرپختونخوا کے مطابق نیشنل لیگ کے انعقاد سے ہاکی کو فروغ ملنے اور نیا ٹیلنٹ قومی سطح تک لانے میں بھرپور مدد ملے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.