بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی20 ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ کی تمام ٹکٹ چند ہی گھنٹوں میں فروخت

ٹی20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کی تمام ٹکٹیں چند ہی گھنٹوں میں فروخت ہوگئیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شائقین کرکٹ کئی سال بعد روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کے لیے بے تاب ہوگئے ہیں۔

ورلڈ کپ ٹی20 میں پاکستان اور بھارت کے لیگ میچ کی ٹکٹیں فروخت کے لیے پیش کی گئی تو تمام ہی ٹکٹیں چند گھنٹوں میں فروخت ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شائقین کرکٹ نے اس میچ کی ٹکٹ خریدنے میں دیری نہ لگائی، خریداری کے دوران رش اتنا لگا کہ کئی ہزار مداحوں کو تو آن لائن انتظار کے سیکشن میں ڈال دیا گیا۔

اتوار کی رات کو پاک بھارت میچ کی 1500 اور 2600 درہم کی ٹکٹیں فروخت کے لیے پیش کی گئیں، پیر کی صبح تک وہ تمام ہی ٹکٹیں فروخت ہوچکیں۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر کئی کرکٹ مداحوں نے ٹکٹوں کو خریدنے میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ ٹی20 کا میچ 24 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کے میچز میں 70 فیصد شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.