connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup galaxy s10 stereo hookup whisper hookup 17 year old hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خواب سچ ہوجاتے ہیں، شاہد آفریدی نے اپنی ریکارڈ ساز سینچری کو یاد کرلیا

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی ریکارڈ ساز اننگز کی یاد تازہ کردی۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی میں اس دن کی اہمیت ہمیشہ قائم رہے گی۔

4 اکتوبر 1996 میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں 37 گیندوں پر سب سے تیز سینچری کرکے ریکارڈ بنانے والے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے  یادگار میچ کی ایک ویڈیو کلپ شیئر کی ۔

انہوں نے لکھا کہ یہ میری زندگی کا وہ یادگار دن ہے جسے میں کبھی نہیں بُھلا پاؤں گا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات یاد رکھیں کہ خواب حقیقت بن ہی جاتے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے عالمی وبا کورونا کے دور میں کرکٹ میشوں کے دوران امپائروں سے متعلق قوانین پر اعتراض اٹھا دیا۔

واضح رہے کہ 4 اکتوبر 1996وہ دن ہے جس کی اہمیت ہمیشہ  شائقین کرکٹ کے لیے قائم رہے گی۔

یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے 1996 میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں سب سے تیز سنچری 37 گیندوں پر مکمل کی تھی ۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ شاہد آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا ورلڈ ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے بیٹ سے بنایا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.