free messege hookup sites knoxville hookups 4 foot by 8 foot solar panel hookup funny will send nudes in 20 minutes no hookups homemade hookup hookup Cragsmoor New York

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیموں کی آمد کا سلسلہ شروع

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیموں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور عمان میں کھیلے جائیں گے۔

بنگلا دیش کی ٹیم مسقط اور جنوبی افریقا کی ٹیم یو اے ای پہنچ چکی ہے، بنگلا دیش کی ٹیم نے راؤنڈ ون کے میچز میں شرکت کرنا ہے جبکہ نیوزی لینڈ اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے بھی سفر کا آغاز کردیا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی ورچوئل سفر…

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات اور عمان میں شروع ہوگا، پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گا۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان اپنا دوسرا میچ 26 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا، قومی کھلاڑی اپنے تیسرے میچ میں 31 اکتوبر کو افغانستان کے مدمقابل ہوں گے۔

پاکستانی کپتان نے187 اننگز میں سات ہزار رنز مکمل کرکے کرس گیل کا ریکارڈ توڑا، کرس گیل نے 192 اننگز میں سات ہزار رنز ٹی ٹوینٹی رنز کا سنگ میل عبور کیا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل 10 اور 11 نومبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 14 نومبر کو ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.