لاہور میں غیر ملکی خاتون نے ملزم کی جانب سے ہراساں کرنے کیخلاف سیشن عدالت میں درخواست دے دی۔
فلپائنی خاتون کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحفظ فراہم کیا جائے، ملزم جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔
درخواست کے متن میں تحریر ہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں زیادتی اور بدفعلی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے اور ملزم اب ایف آئی آر واپس لینے کے لیے دھمکیاں دے رہا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج نے پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
Comments are closed.