جمعرات 3؍ربیع الثانی 1445ھ19؍اکتوبر 2023ء

فلسطین مسئلے کی جڑ اسرائیل کا خطے پر ناجائز قبضہ ہے، ولید اقبال

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر ولید اقبال نے کہا ہے کہ فلسطین مسئلے کی جڑ اسرائیل کا خطے پر ناجائز قبضہ ہے۔

جیو نیوزکے پروگرام کیپٹل ٹاک میں ولید اقبال، افنان اللّٰہ اور سلیم مانڈوی نے شریک ہوئے۔

ولید اقبال نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے پر سینٹ اجلاس بلانے کی حمایت کریں گے، مسئلے کی جڑ اسرائیل کا خطے پر ناجائز قبضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ کا اجلاس جلد بلانے کا اختیار حکومت اور وزارت پارلیمانی امور کا ہوتا ہے۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ بلاول کے انتخابات کی تاریخ اور لیول پلیئنگ فیلڈ کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.