بدھ 2؍ربیع الثانی 1445ھ18؍اکتوبر 2023ء

فلسطینیوں کی بڑی اکثریت حماس نہیں ہے، جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر ہونے والے حملے 11 ستمبر کے حملوں سے کئی گنا خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی بڑی اکثریت حماس نہیں ہے۔

تل ابیب میں اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ اسرائیل کیلئے حمایت کا پیغام لے کر آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حماس حملوں نے اسرائیلیوں کو گہرے زخم پہنچائے ہیں، حماس کے حملوں کی کوئی توجیہہ یا معافی نہیں ہے، دوسری اقوام اور دشمن عناصر کو اسرائیل پر حملے کا سوچنا بھی نہیں چاہیے۔

صدر جو بائیڈن نے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا اسرائیل کی حمایت میں اندھی جانبداری کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم سے زمینی صورتحال، سیکیورٹی ضروریات، لاپتہ امریکیوں سے متعلق بات ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں رونما ہونے والے واقعات پر دلی دکھ ہوا، جانی اور مالی نقصانات انتہائی افسوسناک ہیں۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ فلسطینیوں کی بڑی اکثریت حماس نہیں ہے، فلسطینی لوگ بھی بہت نقصان اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے ساتھ مصر سے غزہ انسانی امداد فراہمی کا معاہدہ ہے، غزہ اور مغربی کنارے کیلئے 10 کروڑ ڈالر کی نئی امریکی انسانی امداد دے رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.