سونف ایک سستی اور آسانی سے دستیاب ہوجانے والی جڑی بوٹی ہےجسے کچن کی زینت کہا جائےتو غلط نہ ہوگا، کھانوں میں اس کا استعمال خاص خوشبو اور اضافی ذائقے کے لیے کیا جاتا ہے۔
اس کا استعمال بہت سی بیماریوں کو دور کرنے کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔ اورخصوصاً وزن کم کرنے کے لیے یہ ایک بہترین جڑی بوٹی ہے۔
سونف ہاضمے کے لیے فائدہ مند ہے اور میٹابولک ریٹ بہتر ہوتا ہے، میٹابولک ریٹ کے بہتر ہونے سے معدے کی صفائی جلد ہوتی ہے جبکہ گیس، تیزابیت اور پیٹ میں درد وغیرہ کے مسائل کا سامنا نہیں ہوتا۔
اس مقصد کے لیے سونف کو گرم پانی میں شامل کرکے پی لیں یا رات بھر پانی میں بھگوئے رکھ کر نہار منہ پی لینا موٹاپے سے نجات میں مدد دیتا ہے اور فریش بھی کردیتا ہے۔
لیکن یہ اس وقت موٹاپا اور اضافی چربی کے خاتمے میں مدد دے گا کہ جب آپ اسے استعمال کرنا معمول بنالیں۔
سونف کے تازہ پتوں میں بھی تاثیر ہے۔ سونف کے نرم نرم پتے اور ڈنڈیوں کا سلاد صبح نہار منہ کھانے سے بےشمار امراض سے بچا جاسکتا ہے۔
سونف کے پتے اگر آپ سات باداموں کے ساتھ کھا لیں تو سردرد کی شکایت دور ہو سکتی ہے۔
Comments are closed.