بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فردوس عاشق کا عظمیٰ بخاری کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجنے کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوانے کا اعلان کردیا۔

عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق اعوان کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ وکیل ہیں اور لیگل نوٹس کے لئے تیار ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈسکہ کے عوام نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیا۔

پنجاب اسمبلی احاطے میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران  بلاول بھٹو اور مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہیں تکلیف یہ ہے کہ پہلی بار ایمپائر نیوٹرل ہوا ہے۔ گھر میں گھس کر مارنے کے الفاظ مودی کے تھے اسکا مطلب ہے کہ رشتہ داری بڑی مضبوط ہے۔

دوسری جانب عظمیٰ بخاری نے دوبارہ ضمنی الیکشن کے اخراجات پی ٹی آئی سے وصول کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ معاون خصوصی نے کہا اخراجات قوم کی جیب کی بجائے مسلم لیگ نواز سے نکلوائے جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.