وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوانے کا اعلان کردیا۔
عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق اعوان کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ وکیل ہیں اور لیگل نوٹس کے لئے تیار ہیں۔
پنجاب اسمبلی احاطے میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بلاول بھٹو اور مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہیں تکلیف یہ ہے کہ پہلی بار ایمپائر نیوٹرل ہوا ہے۔ گھر میں گھس کر مارنے کے الفاظ مودی کے تھے اسکا مطلب ہے کہ رشتہ داری بڑی مضبوط ہے۔
دوسری جانب عظمیٰ بخاری نے دوبارہ ضمنی الیکشن کے اخراجات پی ٹی آئی سے وصول کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ معاون خصوصی نے کہا اخراجات قوم کی جیب کی بجائے مسلم لیگ نواز سے نکلوائے جائیں۔
Comments are closed.