وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو بیرون ملک جانے سے روک دیا، فرخ حبیب پی آئی اے کی پرواز پی کے 203 کے ذریعے لاہور سے دبئی جارہے تھے۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو بیرون ملک جانے سے روک کر اُن کا پاسپورٹ، بورڈنگ کارڈ اور دستی سامان قبضے میں لے لیا گیا، ان کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا اور وہ دبئی روانہ ہو رہے تھے۔
دوسری جانب فرخ حبیب نےسوشل میڈیا پر اپنے بیان میں لکھا کہ ان کے فیملی ممبر کا لیور ٹرانسپلانٹ ملک سے باہر ہو رہا ہے، وہ ان کی عیادت کیلئے جا رہے تھے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایف آئی اے امیگریشن نے روک لیا، ان کا پاسپورٹ اور ہینڈ کیری بھی ان کے پاس ہے۔
Comments are closed.