بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فرانس کے ٹی وی چینل نےجھوٹا بھارتی پروپیگنڈا بےنقاب کر دیا، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فرانس کے ٹی وی چینل نے جھوٹا بھارتی پروپیگنڈا بےنقاب کردیا۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو اپنے اوپر کیا گیا مزاحیہ تبصرہ یا میم پسند آگئی۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر فرانس کے ٹی وی کی ویڈیو رپورٹ شئیر کی اور کہا کہ فرانسیسی چینل نے وادی پنج شیر میں پاک فضائیہ کے حملے  کی خبرجھوٹ قرار دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے بھی اسی ویڈیو کا سہارا لے کر پروپیگنڈا کیا، پاکستان مخالف بھارتی جعلی پروپیگنڈے اور فیک نیوز کو اب عالمی میڈیا بھی بےنقاب کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ فرانسیسی میڈیا نے افغانستان کی صورتحال پر حقائق نامہ جاری کرکے بھارتی میڈیا کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا پول کھول دیا۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی اہلیہ اور بچوں کو ہمراہ سالگرہ کی تقریب کے چرچے ہیں۔

فرانسیسی میڈیا نے واضح کردیا کہ پاکستان دشمنی میں بھارتی میڈیا صحافتی اقدار کی تباہی پر تلا ہوا ہے، افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد بھارتی مرکزی میڈیا نے غلط معلومات پھیلائیں۔

بھارتی صحافی ارنب گوسوامی ایک بار پھر سرکاری ٹی وی…

فرانسیسی میڈیا نے بھارتی میڈیا ہاؤسز کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.