وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فرانس کے ٹی وی چینل نے جھوٹا بھارتی پروپیگنڈا بےنقاب کردیا۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر فرانس کے ٹی وی کی ویڈیو رپورٹ شئیر کی اور کہا کہ فرانسیسی چینل نے وادی پنج شیر میں پاک فضائیہ کے حملے کی خبرجھوٹ قرار دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے بھی اسی ویڈیو کا سہارا لے کر پروپیگنڈا کیا، پاکستان مخالف بھارتی جعلی پروپیگنڈے اور فیک نیوز کو اب عالمی میڈیا بھی بےنقاب کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ فرانسیسی میڈیا نے افغانستان کی صورتحال پر حقائق نامہ جاری کرکے بھارتی میڈیا کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا پول کھول دیا۔
فرانسیسی میڈیا نے واضح کردیا کہ پاکستان دشمنی میں بھارتی میڈیا صحافتی اقدار کی تباہی پر تلا ہوا ہے، افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد بھارتی مرکزی میڈیا نے غلط معلومات پھیلائیں۔
فرانسیسی میڈیا نے بھارتی میڈیا ہاؤسز کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا ۔
Comments are closed.