فرانس اور کئی دیگر یورپی ممالک کا روایتی کھیل بل فائٹنگ (بیل کو سرخ رنگ کا کپڑا دکھا کر اسے مشتعل کرنے پر مبنی کھیل) پر پابندی کے مسودہ قانون کو فرانسیسی کمیشن نے مسترد کر دیا۔
بل فائٹنگ پر پابندی کے لئے 24 نومبر کو فرانسیسی پارلیمنٹ میں ووٹنگ کی تیاری ہورہی ہے۔ فرانسیسی پارلیمنٹ کے لاء کمیشن کے ارکان پارلیمنٹ نے بل فائٹنگ پر پابندی کے مطالبات کو مسترد کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ یورپی ممالک بالخصوص اسپین، پرتگال اور فرانس میں ہزاروں شائقین اس روایتی کھیل کو بڑے شوق سے دیکھتے ہیں اور یورپ کے متعدد شہروں میں عرصہ سے اس کا باقاعدہ اہتمام کیا جاتا ہے۔
اس معاملے پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے حکمران اتحاد اور سب سے بڑی اپوزیشن جماعت میں اس حوالے سے کافی بحث و مباحثہ جاری ہے۔
Comments are closed.