بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فخر زمان نے آج شاندار اننگز کھیلی، بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ فخر زمان نے آج شاندار اننگز کھیلی ہے۔

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوٹئر پر جاری اپنے پیغام میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم سب کو فخر محسوس ہو رہا ہے۔

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے کوئی دوسرا کھلاڑی فخر کا ساتھ نہ دے سکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگلا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں فخر زمان نے 155 گیندوں پر 193 رنز کی اننگز کھیلی، وہ آخری اوور میں رن آؤٹ ہوئے، اس دوران انہوں نے 10 چھکے اور 18 چوکے لگائے۔

جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 342 رنز کا ہدف دیا لیکن گرین شرٹس 9 وکٹ پر 324 رنز تک محدود رہی۔

جنوبی افریقا نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1، 1 سے برابر کردی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.