بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فخر زمان، ظہیر عباس اور بابر اعظم سے آگے نکل گئے

پاکستانی اوپنر فخر زمان نے جنوبی افریقا کی سرزمین پر اتنی شاندار پرفارمنس دی کہ کئی ریکارڈ اپنے نام لکھوالیے ہیں۔

انہوں نے بدھ کے روز جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے میچ میں سنچری اسکور کی اور پاکستان کے لیجنڈ بیٹسمین ظہیر عباس اور پاکستانی کپتان بابراعظم کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ہوا کچھ یوں کہ وہ جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے میچ میں بیٹنگ کے لیے میدان میں اترے تو یہ اُن کا 50واں میچ تھا، اس دوران انہوں نے سنچری اسکور کی اور 101رنز بناکر پویلین لو ٹ گئے۔

لیکن بات اتنی بھی سادہ نہیں، انہوں نے اس دوران 50 میچوں کی 50 اننگز میں اپنے 2 ہزار 262 رنز مکمل کیے جو پاکستان کی طرف سے کسی بھی بیٹسمین کا ریکارڈ ہے۔

اس سے قبل پاکستانی لیجنڈ بیٹسمین ظہیر عباس تھے جنہوں نے 50 اننگز کے دوران 2 ہزار 234 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی طرف سے بیٹنگ میں رنز کے ریکارڈ اپنے نام کرنے والے بابر اعظم بھی یہ ریکارڈ اپنے نام نہیں کرسکے تھے، انہوں بھی 50 اننگز میں 2 ہزار 219 رنز بنائے تھے۔

جنوبی افریقا کے خلاف فخر زمان کی بیٹنگ کو ہرطرف سے سراہا جارہا ہے، وہ پاکستان کی طرف سے 200 رنز بنانے والے واحد بیٹسمین ہیں جبکہ گزشتہ میچ میں انہوں نے ہدف کے تعاقب میں 193 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.