ہفتہ 29؍شوال المکرم 1444ھ20؍مئی 2023ء

فاطمہ بھٹو نے والد کی یادگار ویڈیو شیئر کردی

پاکستانی مصنفہ اور کالم نگار فاطمہ بھٹو نے اپنے والد مرتضیٰ بھٹو کی یادگار ویڈیو سوشل میڈیا شیئر کی ہے۔

اسلام آباد پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار…

جوش و ولولے سے لبریز اس ویڈیو میں مرتضیٰ بھٹو کو پرجوش خطاب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

فاطمہ بھٹو نے اس ویڈیو کے کیپشن میں اپنے والد کے لفظ ’جیل سے کون ڈرتا ہے، جان دینے کیلئے تیار ہے‘ دہرائے ہیں۔

اس ویڈیو میں مرتضیٰ بھٹو کو اپنی پارٹی ورکرز کے تحفظات اور اِن کا خیال رکھنے سے متعلق وعدہ اور یقین دہانی کرواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

A post shared by Fatima Bhutto (@fbhutto)

فاطمہ بھٹو کی اس ویڈیو کو تاحال ہزاروں انٹریٹ صارفین لائیک کر چکے ہیں۔

سابق وزیر اعظم و پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی، میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی اور معروف مصنفہ فاطمہ بھٹو نے اپنے نکاح کی تفصیلات شیئر کی جس میں انہوں نے ایک دلچسپ سندھی روایت کو بھی اپنایا۔

یاد رہے کہ فاطمہ بھٹو معروف سیاستدان مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی، ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی بہن، سابق پاکستانی وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی بھتیجی اور سابق وزیر اعظم اور پاکستان کے صدر، ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.