ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

فارن فنڈنگ، براڈشیٹ میں پکڑے گئے حکمرانوں نے جھوٹ کا نیا تماشا شروع کیا، طلال چوہدری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ، براڈ شیٹ میں پکڑے گئے حکمرانوں نے جھوٹ کا نیا تماشا شروع کیا ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) طلال چوہدری نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پر اپنا ردِ عمل دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ، براڈ شیٹ میں پکڑے گئے حکمرانوں نے جھوٹ کا نیا تماشا شروع کیا ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ نام بتائیں، کس نے اور کب بیک ڈور رابطہ کیا؟، قوم سے چھپائیں نہیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آٹا، چینی، دوائی، گندم، بجلی چور اپنی چوریوں سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.