پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی طرف سے عید کے موقع پر 6 دن کی تعطیلات کا اعلان مسترد کردیا۔
پی پی ایم اے کے سابق چیئر مین ڈاکٹر قیصر وحید کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فارما صنعت کو ان لمبی تعطیلات سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ان تعطیلات کی وجہ سے کورونا بحران کے دوران ملک میں ادویات کی قلت کا خطرہ پیدا ہو جائے گا۔
ڈاکٹر قیصر وحید نے مزید کہا کہ ادویات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانےکے لئے اسے بھی تعطیلات سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ فارما صنعت کے لئے صرف 3 دن کی چھٹیوں کا اعلان کرے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس طرح ادویات کی ملک بھر میں فراہمی کو ممکن بنایا جاسکے گا۔
Comments are closed.