اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ غیر قانونی اور کمزور چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کو شرم آنی چاہیے۔
مریم اورنگزیب نے ان خیالات کا اظہار ہائی کورٹ میں نیب کی دائر کردہ درخواست پر اپنے ردعمل میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کی ملازمت میں توسیع نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز اور مسلم لیگ ن کے خلاف جھوٹے مقدمات کی مرہون منت ہے۔
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ غیر قانونی کمزور چیئرمین نیب کو شرم آنی چاہئے، مریم نواز شریف کے خلاف نیب کی ضمانت منسوخی کی درخواست خوف کی علامت ہے۔
Comments are closed.