بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

غیر سیاسی خاتون کے خلاف بے ہودہ مہم چلائی جا رہی ہے، فرخ حبیب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ غیر سیاسی خاتون کے خلاف بے ہودہ مہم چلائی جارہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پارٹی قائد عمران خان کی ذاتی زندگی کو نشانہ بنانے والوں کو وارننگ دے دی۔

ایک بیان میں فرخ حبیب نے الزام لگایا کہ غیر سیاسی خاتون کے خلاف بے بے ہودہ مہم دراصل اپنے ٹبر کی نالائقی چھپانے اور 1100 ارب روپے کی چوری ہضم کرنے کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم شہباز شریف کے دور حکومت میں مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور معاشی تباہی کے عذاب جھیل رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ جاتی امرا کے فراڈیوں کو دوبارہ ملک اور قوم کے مستقبل سے کھیلنے نہیں دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.