بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

غلط آپریشن سے 16 افراد کی ایک آنکھ کی بینائی ختم ہونے کے معاملہ کی تحقیقات مکمل

ملتان کے ٹرسٹ اسپتال میں سولہ افراد کے آپریشن کے بعد بینائی ختم ہونے کی تحقیقات مکمل کرلی گئی۔

اسپتال انتظامیہ پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا، ڈاکٹر کا پرائیویٹ کلینک بھی سیل کردیا۔

سرجن ڈاکٹر حسنین کے خلاف فوج داری کارروائی کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

سولہ افراد کی بینائی ضائع کرنے پر صرف پانچ لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا؟ ملتان میں غلط آپریشن سے 16 افراد کی ایک آنکھ کی بینائی ختم ہونے کے معاملہ کی تحقیقات مکمل کرکے نجی اسپتال کی انتظامیہ کو 5 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

چیئرپرسن پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر عطیہ مبارک کے مطابق آپریشن کرنے والے سرجن کا کیس پی ایم سی اور محکمہ صحت کو بھجوا دیا۔

انہوں نے کہا کہ سرجن ڈاکٹر حسنین کے خلاف فوج داری کارروائی تجویز کی گئی ہے، متاثرین ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی پولیس کو درخواست دیں ۔

تحقیقاتی کمیشن نے فیصلہ مکمل غیر جانب داری سے کیا ہے، سرجن ڈاکٹر حسنین کا خانیوال روڈ پر پرائیویٹ کلینک سیل کر دیا ہے۔

تحقیقاتی کمیشن نے واقعہ کی انکوائری رپورٹ حکومت پنجاب کو جمع کروا دی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.