بدھ 24؍ربیع الاول 1445ھ11؍اکتوبر 2023ء

غزہ کی سرحد سے لاپتہ 30 اسرائیلی، 14 تھائی باشندے مل گئے

اسرائیل اور حماس کے درمیان کشیدگی کے بعد غزہ کی سرحد سے لاپتہ ہونے والے 30 اسرائیلی اور 14 تھائی باشندے مل گئے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کی سرحد پر ملنے والے 30 افراد 3 دن چھپے رہے۔

علاوہ ازیں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری کشیدگی میں مختلف ممالک کے شہریوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

ارجنٹائن کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اسرائیل میں حماس کی کارروائیوں کے دوران ارجنٹائن کے 7 شہری مارے جا چکے ہیں جبکہ 15 شہری تاحال لاپتہ ہیں۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری کشیدگی میں مختلف ممالک کے شہریوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کی جانب سے بھی اسرائیل میں 18 تھائی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی۔

تھائی لینڈ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اسرائیل میں جاری جھڑپوں میں کم از کم 18 تھائی شہری ہلاک ہوئے ہیں جبکہ فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس نے متعدد شہریوں کو یرغمال بنا لیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.