بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عید کی چھٹیوں میں تفریحی مقامات پر لوگوں کا رش

عید کی چھٹی کو بھرپور طریقے سے منانے کے لیے لوگوں نے تفریحی مقامات کا رخ کرلیا، سیاحوں کی بڑی تعداد مری پہنچ گئی، ہزاروں گاڑیاں داخل ہونے سے ٹریفک کی صورتِ حال بگڑ گئی۔

کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر مری میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی ہے ۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں شاہراہِ قراقرم پر 9 مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس کے بعد شاہراہِ قراقرم کھولنے کا کام صبح سویرے سے جاری ہے، جبکہ گلگت استور روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا ہے۔

اسلام آباد کے دامنِ کوہ پر نوجوانوں نے بار بی کیو پارٹی اور رقص  بھی کیا۔ جبکہ سوات میں بھی سیاحوں کا رش بڑھ گیا۔

عید کے دن  کوئٹہ کے گلی محلوں میں میلے لگ گئے، بچوں نے خوب تفریح کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.