بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مظفرگڑھ: محمود کوٹ میں ایک شخص کے کان اور ناک کاٹ دی گئی، پولیس

مظفر گڑھ کے علاقے محمود کوٹ میں ایک شخص کے کان اور ناک کاٹ دی گئی، متاثرہ شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کو  تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال ملتان منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق  مرکزی ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ محمود کوٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو شک تھا کہ متاثرہ شخص کے اس کی بیوی سے تعلقات ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.