بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیکشن کمیشن کا کام صرف بھاری تنخواہ اور مراعات لینا نہیں، راجہ فاروق حیدر

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا کام صرف بھاری تنخواہ اور مراعات لینا نہیں، الیکشن کمیشن کا کام ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کو روکنا، شفاف انتخابات کروانا ہے۔

اپنے ایک بیان میں راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ عمران خان کے کہنے پر وفاقی وزراء ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ تحریک انصاف کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے پر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر نے اپنے سابق امیر رکن قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی کی بنیادی رکنیت منسوخ کردی ۔

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ وفاقی حکومت کے اقدامات کے بعد آزاد کشمیر کےعوام کی آنکھیں کھل جانی چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.