عید کی چھٹی کو بھرپور طریقے سے منانے کے لیے لوگوں نے تفریحی مقامات کا رخ کرلیا، سیاحوں کی بڑی تعداد مری پہنچ گئی، ہزاروں گاڑیاں داخل ہونے سے ٹریفک کی صورتِ حال بگڑ گئی۔
کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر مری میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی ہے ۔
اسلام آباد کے دامنِ کوہ پر نوجوانوں نے بار بی کیو پارٹی اور رقص بھی کیا۔ جبکہ سوات میں بھی سیاحوں کا رش بڑھ گیا۔
عید کے دن کوئٹہ کے گلی محلوں میں میلے لگ گئے، بچوں نے خوب تفریح کی۔
Comments are closed.