بڑے شہروں سے پردیسیوں کی اپنے گھروں کو واپسی جاری ہے، بس اور ویگن اڈوں پر رش بڑھ گیا ہے، مسافروں کی تعداد زیادہ اور ٹرانسپورٹ کم ہے، ایسے میں کورونا وائرس کی ایس او پیز نظر انداز کی جا رہی ہیں۔
عید کے موقع پر مختلف شہروں میں قائم ٹرانسپورٹ، بس اور ویگن اڈوں پر مسافروں کا رش بڑھ گیا ہے، لوگوں نے اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کے لیے آبائی علاقوں کارخ کر لیا ہے۔
بس اڈوں پر مسافروں اور ٹرانسپورٹ مالکان کی جانب سےکورونا ایس او پیز کو مکمل نظر انداز کر دیا گیا ہے۔
بس اڈوں اور گاڑیوں میں سماجی فاصلے اور ماسک سمیت دیگر احتیاطی تدابیر کا خیال نہیں رکھا جا رہا جس سے عید کے ایام میں کورونا وائرس مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔
ملتان میں مسافر بسوں اور وینز میں اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں 13 بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔
لاہور کے لاری اڈے پر ٹرانسپورٹر مسافروں سے منہ مانگے کرایے وصول کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔
عید سے ایک روز قبل کوئٹہ کےمختلف مقامات پر قائم بس اور ویگن اڈوں پر مسافروں کا رش بڑھ گیا، تاہم مسافروں اور ٹرانسپورٹ مالکان کی جانب سے کہیں پر بھی کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد نظر نہیں آ رہا۔
Comments are closed.