جمعہ12؍ربیع الاوّل 1445ھ29؍ستمبر 2023ء

عید میلاد النبی کی اصل خوشی نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرنے میں ہے، محسن نقوی

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ عید میلاد النبی کی اصل خوشی نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرنے میں ہے۔

محسن نقوی نے عید میلاد النبی ﷺ کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ آج کا دن ہمیں اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کا عہد کرنا ہے، حضور کریم ﷺ کی تعلیمات میں حلال کمائی کا حصول سب سے افضل عمل ہے، ہمیں اپنے اپنے پیشے میں مکمل ایمانداری کا مظاہرہ کرنا ہے۔

ملک بھر میں جشن میلاد النبی ﷺ آج انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے، ملک بھر میں سجاوٹ، نعتیہ محافل، سیرت النبی کانفرنسز کا انعقاد، ریلیاں نکالی جائیں گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اللّٰہ کے فضل سے ترقی کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ملکِ عزیز کے خلاف پراپیگنڈے میں نہیں آنا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.