بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عید الاضحٰی پر کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے عید سادگی سے منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحٰی پر کورونا وبا کے پھیلاؤ کا خدشہ موجود ہے۔

محمود خان نے کابینہ اراکین اور ممبران اسمبلی کو عید الاضحٰی پرکورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے اور کہاکہ عید کے دنوں میں کورونا وبا کے مزید پھیلاؤ کا خدشہ ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے گلگت بلتستان کو کورونا کے لیے آکسیجن اور وینٹیلیٹرز سپلائی کردیئے۔

انہوں نے کہاکہ اراکین اسمبلی حلقوں میں عوامی میل جول سے گریز کریں، کیونکہ اس عید پر ہماری معمولی سی غفلت بھی ہمیں کسی بڑی مشکل سے دوچار کر سکتی ہے۔

وزیر اعلیٰ محمود خان نے عوام سے بھی عید سادگی سے منانے کی اپیل کی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور مزید 37 افراد انتقال کرگئے ہیں، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور مزید 37 افراد انتقال کرگئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.