بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شوباز حکومت نے شعبۂ تعلیم سے کھلواڑ کیا: فردوس عاشق اعوان

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ شوباز حکومت نے قوم کو زیورِ تعلیم سے محروم ر کھنے کے لیے شعبۂ تعلیم کے ساتھ کھلواڑ کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ بات کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ قوم کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے پنجاب بھر میں یونیورسٹیوں کا جال بچھا رہے ہیں، پنجاب میں 12 نئی یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ہم معاشی آزادی کی طرف بڑھیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا ہے کہ 7 یونیورسٹیاں صوبے کے انتہائی پسماندہ علاقوں میں بنائی جا رہی ہیں، پنجاب کا چپہ چپہ ترقی و خوش حالی کا منظر پیش کرے گا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت پنجاب کے ہر ضلع میں یونیورسٹی بنانے جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.