وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عیدمیلادالنبیؐ کا ایسا جشن منائیں کہ ملکی تاریخ میں پہلےکبھی ایسا نہیں منایا گیا ہو۔
وزیراعظم نے عید میلادالنبیؐ کی تیاریوں کےحوالے سے خصوصی پیغام میں کہا کہ ربیع الاوّل کا مہینہ مسلمانوں کے لیے بہت خاص ہے، اللّٰہ کے نبی ﷺ نے لوگوں کو متحد کیا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ مہینہ مسلمانوں کے لیے خوشیوں اور برکتوں والا ہے۔
اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے اپنے گھر بنی گالہ میں ربیع الاوّل کے سلسلے میں چراغاں کی تصاویر شیئر کی تھیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ’ربیع الاول منانے کی تیاریاں جاری ہیں‘۔
Comments are closed.