پنجاب کے سابق صوبائی وزیر عون چوہدری نے 9 مئی کے واقعات میں مطلوب خدیجہ شاہ کی رہائی کے لیے کوشش کرنے کی تردید کردی۔
ایک بیان میں عون چوہدری نے کہا کہ میں نے خدیجہ شاہ کی رہائی کےلیے کسی قسم کی کوشش نہیں کی، مجھ سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خدیجہ شاہ جہانگیر ترین کی بیٹی کے گھر کبھی نہیں گئیں۔
عون چوہدری نے مزید کہا کہ ان کا اور جہانگیر ترین کا موقف واضح ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.