پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عوام پی ٹی آئی وزراء کی پریس کانفرنس کے بجائے کارٹون دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس پر ردِعمل دیتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ فواد چوہدری اور مراد سعید جیسے طوطے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آصف زرداری کی کردارکشی کی مہم چلانے والے شرمسار ہوتے رہیں گے، وفاقی وزراء کے پاس حکومتی کارکردگی بیان کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔
پی پی رہنما نے کہا کہ قوم سوال کرتی ہے کہ عمران خان اقوام متحدہ کیوں نہیں گئے؟ کسی ملک کا سربراہ عمران خان سے ملاقات کرنے کے لیے تیار نہیں تھا۔
Comments are closed.