بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سابق آسٹریلوی کپتان این چیپل پاکستان کے حق میں بول پڑے

نیوزی لینڈ اور انگلش ٹیموں کی خود غرضی پر دنیائے کرکٹ کی نامور شخصیات کی جانب سے پاکستان کی حمایت جاری ہے۔

سابق آسٹریلوی کپتان این چیپل بھی پاکستان کے حق میں بول پڑے اور اسے انتہائی ناروا سلوک قرار دے دیا۔

این چیپل نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک کیا گیا، پاکستان نے کورونا وبا کے دوران بے لوث انداز میں دوسرے ملکوں کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ ممالک نیک نیتی سے کرکٹ کی بہتری کا سوچیں۔

اس سے قبل عالمی شہرت یافتہ آسٹریلوی کمنٹیٹر مائیک ہیزمین بھی انگلش بورڈ پر کڑی تنقید کرچکے ہیں۔

انہوں نے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ جنوبی افریقا میں بھی کورونا کا بہانہ کرکے دورہ منسوخ کیا گیا۔

مائیک ہیزمین نے مزید کہا کہ آئی سی سی کو اس معاملے کو دیکھنا چاہیے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے بھی دورہ منسوخی پر پریشانی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان سے سامنا ہونے پر کہا کہ دنیا کی نظریں اسی میچ پر ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.